تھرپارکر (آئی این پی ) تھرپارکر میں صحرائے تھر میں رانی کھیت کی بیماری کے باعث مزید 6 مور ہلاک ہو گئے، تین دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد 20ہو گئی۔ تحصیل ڈیپلو اور مٹھی کے گاو¿ں جگے جوتر، موتیارو، نیبوکر میں مور ہلاک ہوئے۔ علاقہ مکینوں نے کہا کہ شدید گرمی اور پانی نہ ملنے کی وجہ سے بھی مور ہلاک ہو رہے ہیں۔ محکمہ وائلڈ لائف کی انتظامیہ بھی اس صورتحال کا خاطر خواہ نوٹس نہیں لے رہی۔ گذشتہ سال بھی رانی کھیت کی بیماری سے 472 پرندے موت کا شکار ہو گئے تھے۔