کالا باغ ڈیم: عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے چیئرمین مشترکہ مفادات کونسل کو قانونی نوٹس

لاہور (آئی این پی) سینئر قانون دان فیروز شاہ گیلانی نے کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین وزیراعظم نوازشریف کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ پیر کو بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر کے حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل کے 1991ءاور 1998ءکی مشترکہ مفادات کونسل کی سفارشات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ قانونی نوٹس میں کہا مزید کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کالا باغ ڈیم جلد تعمیر کر کے 36 سو میگاواٹ سستی ترین بجلی پیدا کی جا سکتی ہے لہٰذا کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر کے عدالتی فیصلے پر عمل کیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو توہین عدالت کی کارروائی کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...