لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان کے پرائیویٹ سیکٹر میں چلنے والی جدید ترین ڈی آر آئی پلانٹ نے جو کہ 350 ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل ہوا ہے 100% پیدا وار کا ہدف گذشتہ روز حاصل کر لیا۔ یہ بات الطوارقی سٹیل مل کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ضیغم عادل رضوی نے لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ضیغم عادل رضوی نے کہا یہ پلانٹ ملک کا پہلا پلانٹ ہے جس کی پروڈکشن کی کوالٹی سب سے بہتر ہے۔ اس پلانٹ کی پیداواری صلاحیت 1.2 ملین ٹن ہے اور اس کا خام مال سوئی گیس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں سٹیل کی پیدوار 1.49 بلین ٹن ہے جبکہ پاکستان میں سٹیل پیداوار صرف 4.5 ملین ٹن ہے۔