پاکستان رسہ کشی فیڈریشن نے ظفر عباس لک کو صدارت سے ہٹا دیا

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان رسہ کشی فیڈریشن نے بھی صدر ظفر عباس لک پر عدم اعتماد کرتے ہوئے عہدے سے ہٹا کر سیکرٹری رانا جمل کو فیڈریشن کا قائم مقام صدر نامزد کر دیا۔ پاکستان رسہ کشی فیڈریشن کا خصوصی اجلاس گذشتہ روز ہوا جس میں فیڈریشن کے صدر پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے 10 سالہ پابندی اور کھیلوں کی کسی بھی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی کی وجہ سے انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ نئے صدر کے انتخاب تک فیڈریشن کے تمام معاملات کو سیکرٹری رانا جمیل انجام دینگے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...