مقبوضہ کشمیر سے فوجی انخلا اور کشمیر کی متنازعہ حیثیت تسلیم کرائے بغیر بھارت سے با معنی بات چیت ممکن نہیں: علی گیلانی

Jun 11, 2013

سرینگر (کے پی آئی) کل جماعتی حرےت کانفرنس (گ) کے چےئرمےن علی گیلانی نے واضح کیا کشمیر کی متنازعہ حیثیت تسلیم کرنے اور فوجی انخلا تک کوئی بات چیت با معنی نہیں ہو گی۔ حریت (گ) چیئرمین نے واضح کیا کہ تنازعہ کشمیر پاکستان بھارت کے درمیان سرحدی قضیہ نہیں ہے اور دونوں ملک کشمیری عوام کے برعکس انکی تقدیر کا فیصلہ نہیں کر سکتے جبکہ انہوں نے انتخابی سیاست کو رد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن جذبات اور احساسات کا متبادل نہیں۔ علی گیلانی نے مذاکرات اور بندوق کے سائے میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو دو ہرا معیار قرار دیتے ہوئے کہا اٹوٹ انگ کی رٹ سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا۔

مزیدخبریں