6 ماہ میں لوڈشیڈنگ کم ‘ ڈیڑھ سال میں نمایاں کمی آئیگی: خواجہ آصف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ 3 سال میں بھی مکمل ختم نہیں ہوگی بلکہ بتدریج اس میں کمی لائی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کی ڈیڈ لائن تو نہیں دی البتہ 3 سال کے دوران اتنی کم ہو جائے گی کہ لوگ اسے برداشت کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سی این جی سٹیشن مالکان کیخلاف کی گئی اپنی بات پر قائم ہوں، یہ سب چور ہیں اور ہر چور کیخلاف کارروائی ہوگی۔ قبل ازیں خواجہ آصف کی زیر صدارت وزارت پانی و بجلی کے حکام کا اجلاس ہوا جس میں کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کیلئے 350 میگاواٹ بجلی کم کرنے پر غور کیا گیا۔ اس حوالے سے ایم ڈی کے ای ایس سی نے ادارے کا موقف پیش کیا۔ وفاقی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے طویل دورانیئے سے عوام بری طرح متاثر ہورہے ہیں، حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے جامع پروگرام رکھتی ہے۔ ثناءنیوز کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا کہ سالانہ 207 ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے جس کا بوجھ غریب عوام پر پڑتا ہے۔ عوام کو ایک ڈیڑھ سال میں لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی ضرور نظر آئے گی۔ صارفین کو بجلی سستی اور مسلسل فراہمی یقینی بنانا ہمارے دو بڑے ٹارگٹ ہیں۔ تمام چور پکڑے جائیں گے سی این جی سٹیشنز مالکان تمام کے تمام چور ہیں، ایک دو روز میں سب کچھ عوام کے سامنے آجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمے میں پانچ چھ سال ضرور لگیں گے جیسے جیسے اس کی پیداوار بڑھتی رہے گی اس کی طلب میں بھی اضافہ ہوتا رہے گا۔ صنعتیں چونکہ روزگار فراہم کرتی ہیں اس لئے اس عرصے میں اسے زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی جائے گی۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اس عرصے میں بجلی سستی بھی ہو، اس کے لئے ہم کوشش کریں گے کہ بجلی تیل کی بجائے کوئلے اور پانی سے بنائی جائے۔ ہوسکتا ہے مختصر المدت یا وسط المدت میں ہم بجلی سستی نہ دیں گے تاہم طویل المدت میں بجلی ضرور سستی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایوان صدر وزیراعظم ہاﺅس وزیراعلیٰ ہاﺅسز گورنر ہاﺅسز ہر جگہ لوڈ شیڈنگ ہونی چاہئے تاہم ہسپتال لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ چھ ماہ میں عوام کو لوڈ شیڈنگ میں کمی سے تسلی ہوجائے گی کہ حکومت صحیح سمت کی طر ف چل نکلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس گیس چور نے مجھے 50 کروڑ ورپے کی پیشکش کی تھی وہ بھی ضرور پکڑا جائے گا۔ اس شخص کی نشاندہی میں نے عدالت میں بھی کردی تھی۔ میرے اپنے شہر سیالکوٹ میں سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔ خواجہ آصف 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...