ایفی ڈرین کوٹہ کیس: اے این ایف کو نوٹس جاری‘ 24 جون کو ریکارڈ طلب‘ علی موسی کو حاضری کا حکم

راولپنڈی(آئی این پی )راولپنڈی کی انسداد منشیات کی عدالت نے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب ‘ علی موسیٰ گیلانی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 24 جون کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے مسلسل غیر حاضری پر سابق سیکرٹری ہیلتھ خوشنود لاشاری کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ اور آئندہ تاریخ پر علی موسیٰ گیلانی کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت کی اے این ایف کے پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پر تفتیشی افسر کی سرزنش کی جبکہ علی موسیٰ گیلانی کے وکیل نے سکیورٹی خدشات کے باعث ان کی عدالت حاضری سے استثنیٰ بارے درخواست دائر کر دی۔ پیر کو انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے علی موسیٰ گیلانی، مخدوم شہاب الدین سمیت 11ملزمان کےخلاف ایفیڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کی۔علی موسیٰ گیلانی نے عدالت میں مستقل حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کر دی جس میں ان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سیکورٹی خدشات کے باعث علی موسیٰ گیلانی کیلئے ہر تاریخ پر حاضرہونا ممکن نہیں لہٰذاانہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی اور اے این ایف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 جون کو ریکارڈ طلب کر لیا۔علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین سمیت گیارہ ملزمان میں چالان کی نقول بھی تقسیم کی گئیں۔ عدالت نے سابق سیکرٹری ہیلتھ، خوشنود لاشاری کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔ عدالت نے اے این ایف کے پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پر تفتیشی افسر کی سرزنش کرتے ہوئے پراسیکوٹر کو آئندہ تاریخ پر عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...