لندن: 6 افراد کو بم دھماکے کی منصوبہ بندی کے الزام میں ساڑھے 19 سال سزا

Jun 11, 2013

لندن (بی بی سی ڈاٹ کام) برطانیہ میں چھ افراد کو ”انگلش ڈیفنس لیگ ریلی“ میں بم دھماکہ کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں ساڑھے انیس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عمر خان، جوئل الدین، محمد حسین، محمد سعود، زوہیب احمد اور انزال حسین نے اپریل میں دہشت گردی کے الزامات کا اعتراف کرلیا تھا۔ گزشتہ جون ہونیوالی اس ریلی میں مجرمان میں سے پانچ ایک بم، چھریاں اور بندوقیں لیکر گئے تھے۔ تاہم وہ ریلی کے انعقاد کے دو گھنٹے بعد وہاں پہنچے۔ تمام مجرمان برمنگھم یا اس کے مضافات کے رہائشی تھے۔ ان کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب ان میں سے دو کی گاڑی کو پولیس نے روکا اور ان کے پاس گاڑی کی انشورنس پالیسی نہیں تھی۔ اسی گاڑی سے ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔ عمر خان،جوئل الدین اور زوہیب احمد کو ساڑھے انیس سال قید اور پانچ سال بطور لائسنس توسیع سزا سنائی گئی۔ محمد حسین، محمد سعود اور انزال حسین کو اٹھارہ سال نو ماہ قید اور پانچ سال بطور لائسنس توسیع سزا سنائی گئی۔ 

مزیدخبریں