اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وفاقی وزراءکو ہدایت کی ہے کابینہ کے آئندہ اجلاسوں میں باری باری تلاوت کلام پاک کرائی جایا کرے گی‘ وزراءتلاوت کیلئے تیاری کرکے آیا کریں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس میں ایک معروف قاری کی ریکارڈ شدہ تلاوت سے کابینہ کی کارروائی شروع کی گئی تو وزیراعظم نے مذہبی امورکے وزیر مملکت پیر امین الحسنات سے استفسار کیا ریکارڈ تلاوت کلام پاک کرانا درست ہے یا نہیں جس پر وزیر مملکت نے کہا یہ طریقہ درست ہے تاہم وزراءسے باری باری تلاوت کلام پاک کرائی جائے جس سے وزیراعظم نے اتفاق کیا اور کابینہ ڈویژن کو ہدایت کی آئندہ متعلقہ وزیر کو کابینہ اجلاس سے ایک روز قبل آگاہ کیا جائے تاکہ وہ تیاری کرکے آئیں اور ترجمہ بھی بیان کریں۔
کابینہ کے آئندہ اجلاسوں میں وزرا باری باری تلاوت قرآن پاک کرینگے‘ تیاری کرکے آیا کریں ‘ نواز شریف کی ہدایت
Jun 11, 2013