سینٹ: ظفر الحق قائد ایوان اعتزاز احسن قائد حزب اختلاف مقرر

Jun 11, 2013

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی + آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ محمد ظفر الحق کو سینٹ میں قائد ایوان مقرر کر دیا ہے جس کا باقاعدہ سینٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔ پیپلز پارٹی نے سینیٹر اعتزاز احسن کو سینٹ میں میں قائد حزب اختلاف مقرر کر دیا ہے۔ راجہ محمد ظفر الحق 1993-97ء میں سینٹ قائد حزب اختلاف رہے ہیں جبکہ 1997-99ءمیں قائد ایوان کے فرائض سرانجام دئیے ہیں۔ نوائے وقت سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ وہ پورے ایوان کو ساتھ لے کر چلیں گے ایوان کی عزت و توقیر میں اضافہ کیا جائے گا۔ قراردادوں پر عملدرآمد کرایا جائے گا اور حکومت کو ایوان کے جذبات سے آگاہ رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں