اسلام آباد (آن لائن + نوائے وقت رپورٹ) قومی اقتصادی کونسل نے 1155 ارب روپے کے سرکاری ترقیاتی بجٹ (پی اےس ڈی پی )کی منظوری دیدی ہے ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے واضح طور پر کہا ہے کہ ایک ایک پیسہ منصفانہ انداز میں خرچ کیا جائے، غفلت برداشت نہیں ہوگی، محصولات میں اضافہ کیلئے ٹیکس مشینری کو کرپٹ عناصر سے پاک کرنا ضروری ہے۔پی ایس ڈی پی میں وفاقی ترقےاتی پروگرام کےلئے540ارب روپے اور صوبوں کے ترقےاتی پروگراموں کےلئے615ارب روپے رکھے گئے ہےں۔پی اےس ڈی پی مےں توانائی کے منصوبوں کےلئے118ارب روپے ،دےامر بھاشاڈےم کےلئے 25.2ارب، تعلےم کےلئے 25ارب روپے رکھے گئے ہےں۔وزیر اعظم محمد نواز شرےف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا جس مےں ان فےصلوں کی منظوری دی گئی ۔ وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے بتایا کہ وفاق کا ترقیاتی بجٹ 540 ارب روپے، جبکہ صوبوں کا 615 ارب روپے ہو گا،توانائی کے منصوبے ہماری ترجیح ہوں گے، جس کیلئے 107 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، واپڈا اور پیپکو توانائی کے منصوبوں پر 118 ارب روپے خرچ کریں گے، دیامیر بھاشا ڈیم کی زمین کی خریداری کیلیے 17 ارب روپے، دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلیے 8.2 ارب روپے رکھے گئے ہیں، نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کیلئے25 ارب روپے، تربیلا توسیع منصوبہ کیلئے 14 ارب روپے ہیں، پاپولیشن ویلفیئر تعلیم کیلیے 25 ، 25 ارب روپے مختص،گلگت بلتستان اور فاٹا کیلئے 43 ارب روپے،کراچی میں نیوکلیئر انرجی کیلئے 10 ارب روپے مختص، چشمہ تھری اور فور کیلئے 42 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ آئندہ مالی سال کیلئے اقتصادی ترقی کی شرح کا ہدف 4.4 فیصد مقررکیا گیا ہے زرعی شعبوں کی ترقی کیلئے ہدف 3.8 فیصد مقررکیاگیا ہے،ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونی کیشن کیلئے 105 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔اجلاس مےں منصوبہ بندی وترقی کے وزےر کی سربراہی مےں کمےٹی قائم کی گئی جس مےں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شرےک ہوں گے،ےہ کمےٹی آئےن کے تحت ذمہ داریوں کے بارے مےں واضح ٹھوس رہنما اصول مرتب کرے گی، قومی اقتصادی کونسل نے کمےٹی کو صوبوں کےلئے فنڈز کے اجراءکا عمل مربوط بنانے کا بھی اختےار دےا، اجلاس نے وزارت منصوبہ بندی وترقی کو کمےٹی کے فےصلے کے مطابق پی اےس ڈی پی کے سائز مےں مناسب حد تک تبدےلی کی منظوری کا بھی اختےار دےا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزےراعظم محمد نواز شرےف نے وزرائے اعلیٰ کو منصب سنبھالنے اور اقتدارکی مربوط منتقلی پر مبارکباد دی اور اس عزم کو دہراےا کہ عوام کے مےنڈےٹ کا احترام کےا جائے گا،وزےراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کےا کہ اگر ہم جمہورےت کے راستے پر چلےں گے،جمہوری اقدار اور عوامی مےنڈےٹ کا احترام کرےں گے تو وہ دن دور نہےں جب ہم مہذب دنےا مےں سر اٹھا کر چلنے کے قابل ہو سکےں گے،وزےراعظم نے امےد ظاہر کی کہ صوبائی حکومتےں اپنے اپنے صوبوں مےں خلوص کے ساتھ ترقےاتی منصوبوں پر عملدرآمد ےقےنی بنائےں گی اور اس بات کو بھی ےقےنی بناےا جائے گا کہ ےہ فنڈز نہ صرف منصفانہ طور پر استعمال ہوں بلکہ ہر پےسہ عوام کے مقدس اعتماد کی ضمانت سمجھ کر خرچ کےا جائے گا،وزےراعظم نے زور دےا قومی اعتماد کو ٹھےس پہنچانا کسی صورت برداشت نہےں کےا جائے گا،فنڈز اسی مقصد کےلئے استعمال کئے جانے چاہئےں جس کےلئے دیئے گئے ہےںاور اےسا اےمانداری کے ساتھ ہونا چاہئے، ملک کو اس وقت لوڈشےڈنگ،انتہا پسندی اور فرقہ وارےت جےسے بڑے مسائل کا سامنا ہے،جن سے ملکی معےشت بری طرح متاثر ہورہی ہے،ہمےں اقتصادی سرگرمےوں کےلئے امن کی ضرورت ہے،ہمےں کرپشن کو بند اور وہ سوراخ بند کرنا ہوں گے جہاں سے رقوم ضائع ہوتی ہےں محصولات مےں اضافے پر بھی توجہ دےنا ہوگی، پاکستان کے سائز اور حےثےت کے مقابلے مےں رےونےو کی وصولی اور ترقےاتی پروگرام شرمناک ہے، ہمےں محصولات بڑھانے کی ضرورت ہے ٹےکس مشےنری سے کرپٹ عناصر کو نکالنا ہوگا ےہ اےک ماےوس کن صورتحال ہے جو ناقابل قبول ہے،کسی بھی اےسے شخص کو برداشت نہےں کےا جائے گا،جو کرپشن مےں ملوث ہو،وزےراعظم نے منصوبہ بندی اور ترقی کے وزےر کو ہداےت کی کہ وہ جاری ترقےاتی منصوبوں پر نظر رکھےں جن پر 3کھرب روپے خرچ کئے جارہے ہےں اس حوالے سے 31جولائی تک سفارشات پےش کی جائےں تاکہ ان پر عملدرآمد کے روڈ مےپ کو حتمی شکل دی جاسکے،وزےراعظم نے پانی وبجلی کے وزےر خواجہ محمد آصف کو ہداےت کی کہ بلوچستان مےں اضافی بجلی کی فراہمی کا جائزہ لےں تاکہ وہاں فصلوں کےلئے پانی کی ہنگامی ضرورت کو پورا کےا جاسکے،ےہ ہداےات بلوچستان کے وزےراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ہداےت پر جاری کی گئیں،جنہوں نے وزےراعظم کو بتاےا تھا کہ بلوچستان مےں اس وقت صرف دو گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے جس سے کھڑی فصلوں پر منفی اثرات پڑ رہے ہےں،وزےراعظم وزارت خزانہ کو ہداےت کی کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات سمےت محصولات کی وصولی بہتر بنانے کےلئے سفارشات پر مبنی تجوےز کابےنہ مےں پےش کی جائے،اجلاس مےں پنجاب ،سندھ،کے پی کے،بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ سمےت آزاد جموں وکشمےر کے وزےراعظم چودھری عبدالمجےد نے ےہ عہدہ سنبھالنے پر وزےراعظم نواز شرےف کو مبارکباد دی اور معےشت کی بحالی کے پروگرام کےلئے اپنے غےر مشروط تعاون کا ےقےن دلاےا،اجلاس مےں پنجاب کے وزےراعلیٰ شہباز شرےف،سندھ کے وزےراعلیٰ قائم علی شاہ،خےبرپی کے کے وزےراعلیٰ پروےز خٹک،بلوچستان کے وزےراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،گلگت بلتستان کے وزےراعلیٰ سےد مہدی شاہ،گورنر خےبرپی کے انجےنئر شوکت اللہ،وزےراعظم آزاد جموں وکشمےر چودھری عبدالمجےد،وزےراعلیٰ سندھ کے مشےر خزانہ سےد مراد علی شاہ،خیبر پی کے سےنئر وزےرخزانہ سراج الحق،وزےرپانی وبجلی خواجہ محمد آصف،وزےرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال،تمام صوبوں کے چےف سےکرٹرےز اور اعلیٰ حکام شرےک ہوئے۔