لاہور( کلچرل رپورٹر) اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ فلم اردو ہو یا پنجابی اس کا معیار ایسا ہونا چاہئے کہ فلم بین خود ہی سینما کی طرف کھنچے چلے آئیں،سٹوڈیوز کی رونقیں بحال کرنے کیلئے جس طرح کے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے ۔ بیشک چھوٹے بجٹ کی فلمیں بنا لیں لیکن ہمیں فلموں کی تعداد کو بڑھانا ہوگا ۔ آج آٹے میں نمک کے برابر فلمیں بن رہی ہیں جس سے انڈسٹری کو سہارا نہیں مل سکتا،جتنی زیادہ نئی فلمیں بنیں گی فلم انڈسٹری اتنی زیادہ مضبوط ہو گی۔ انہوں نے فلم اردو ہو یا پنجابی ہمیں معیار کی طرف توجہ دینا ہوگا اور اگر ہم اس پر کاربند ہو گئے تو انڈسٹری کو سالوں نہیں مہینوں میں اپنے پائوں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے۔
فلم ایسی ہو شائقین خود ہی سینما کی طرف کھنچے چلے آئیں : صائمہ نور
Jun 11, 2014