ہنگو میں متاثرین کے کیمپ پر شدت پسندوں کا راکٹوں سے حملہ

Jun 11, 2014

ہنگو (این این آئی) اورکزئی ایجنسی متاثرین کیمپ توغ سرائے ہنگو پر شدت پسندوں کے راکٹوں سے حملہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کے بعد کیمپ سے اپنے بال بچوں کو بچانے کے لئے سینکڑوں گھرانے کیمپ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ نامعلوم افراد کی جانب سے 11 جون تک کیمپ خالی کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ڈی پی او ہنگو انور سعید کنڈی اور ڈی ایس پی ہنگو سعید خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کیمپ کے قریب پولیس پارٹی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

مزیدخبریں