لیگی ایم پی اے رانا جمیل مردان سے بازیاب، اسلام آباد پہنچ گئے

ننکانہ صاحب+ بھلوال (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار+ آئی این پی) بچیکی سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا جمیل حسن جنہیں گزشتہ ہفتے اسلام آباد سے بچیکی آتے ہوئے پنڈی بھٹیاں انٹرچینج سے اغوا کرلیا گیا تھا، کو مردان سے بازیاب کرا لیا گیا۔ واضح رہے کہ نامعلوم افراد نے رانا جمیل حسن کی اہلیہ کو رکشے کا کرایہ دیکر چھوڑ دیا تھا اور انہیں رانا جمیل کی رہائی کیلئے 5 کروڑ روپے تاوان کا بندوبست کرنے کیلئے کہا تھا اور ایم پی اے کو ساتھ لے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے حکومتی رکن اسمبلی کے اغوا کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انہیں بازیاب کرانے کیلئے انتظامیہ کو ہدایت جاری کی تھیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق رانا محمد جمیل حسن مردان سے بازیابی کے بعد پولیس کی حفاظت میں اسلام آباد پہنچے۔ آئی این پی کے مطابق رانا جمیل کے بھائی نے بتایا کہ رانا جمیل کو پولیس کو پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے انٹیلی جنس اداروں کے تعاون سے بازیاب کرایا۔ ادھر ایک نجی ٹی وی کا غیر سرکاری ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ رانا جمیل حسن کی رہائی تاوان کی ادائیگی کے بعد ہوئی تاہم سرکاری حکام اسکی تردید کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...