ٹیومرسٹیج ون اور سٹیج ٹو پر تشخیص ہوجائے تو علاج موجود ہے:ڈاکٹرسعیداحمد

لاہور (کامرس رپورٹر) ڈاکٹر سعید احمد کا کہنا ہے کہ ٹیومر کا سٹیج ون اور سٹیج ٹو پر پتہ لگا لیا جا ئے یا تشخیص ہو جائے تو اس کا بہت اچھا علاج موجود ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے زیر اہتمام ورلڈ ٹیومر ڈے کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار میں کیا جس کی صدارت ڈاکٹر طارق محمود میاں نے کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر طاہر چودھری، ڈاکٹراحمد نوید بھٹی، ڈاکٹر سجاد ملک، ڈاکٹر ناہید ندیم، ڈاکٹر عمررشید، ڈاکٹر ثمینہ سعید سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن