جی بی ایل اے 7، سکردو ایک پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمشن گلگت بلتستان کی جانب سے جی بی ایل 7 حلقہ سکردو 1 کے تمام پولنگ سٹیشنز پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ الیکشن کمشن گلگت بلتستان کے فیصلے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے جی بی ایل اے 7 کے تمام امیدواروں کو طلب کرلیا۔ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق دوبارہ گنتی کا عمل مسلم لیگ (ن)کے امیدوار اکبر تابان کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ اس نشست پر پی ٹی آئی کے راجہ جلال حسین ایک ووٹ کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...