اسلام آباد ( وقائع نگار) وفاقی اردو یونیورسٹی میں فائرنگ، دھاوا بولنے اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات میں گرفتار 40 طالب علموں کو جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد ویسٹ محمد نصیرالدین نے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ۔ فاضل جج نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو 24 جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ آبپارہ پولیس نے منگل کی سہ پہر ساڑھے تین بجے کے قریب دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ کر نے والے 80 سے زائد طالب علموں کے خلاف مقدمہ درج کر 40 طالب علموں کو گرفتار کیا تھا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے پیر تک کے لئے یونیورسٹی کو بھی بند کر دیا ہے۔
اردو یونیورسٹی کے 40طلباء کا جوڈیشل ریمانڈ، جیل بھیج دیا گیا
Jun 11, 2015