لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک سے تحصیل بار ڈسکہ کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سینئر جج مسٹر جسٹس سردار طارق مسعود، مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن اور رجسٹرار ہائیکورٹ حبیب اللہ عامر موجود جبکہ وفد میں ڈسکہ بار کے قائم مقام صدر نبی احمد باجوہ، سیکرٹری اویس اسلم سندھو، جوائنٹ سیکرٹری اعجاز احمد چیمہ، سابق صدر احسن اللہ گھمن، سابق سیکرٹری ناصر احمد گھمن، ممبرز پنجاب بار کونسل جلیل قیصر ناگرہ، رانا انتظار احمد، جمشید احمد سندھو، سمیع اللہ ملہی اور ارسلان ظفر گھمن شامل تھے۔ چیف جسٹس نے کہا سانحہ ڈسکہ کیس میں فیصلہ قانون کے مطابق ہو گا اور قانون و انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔
سانحہ ڈسکہ کیس میں فیصلہ قانون کے مطابق ہو گا، انصاف کے تقاضے پورے کئے جائینگے، چیف جسٹس ہائیکورٹ
Jun 11, 2015