بھائی چارے کو فروغ دینے کیلئے بابری مسجد کاشی، متھرا کی مساجد ہمیں دیدیں، اشوک سنگھل کا بھارتی مسلمانوں کو ’’معصوم مشورہ‘‘

Jun 11, 2015

لکھنؤ (نیوز ڈیسک) بابری مسجد کی شہادت کے مرکزی کردار اور انتہاپسند ہندو تنظیم وشوا ہندوپریشد کے سربراہ اشوک سنگھل نے بھارتی مسلمانوں کو ’’معصوم مشورہ‘‘ دیتے ہوئے ان سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں محبت اور بھائی چارے کی فضاء کو پروان چڑھانے کیلئے ایودھیا میں شہید کی گئی بابری مسجد کی جگہ، کاشی اور متھورا کی مساجد ہندوئوں کے حوالے کردیں۔ لکھنؤ میں وی ایچ پی کی تقریب جس میں بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ بھی بیٹھے تھے، اشوک سنگھل نے کہا کہ مسلمانوں کے بعض اعتدال پسند رہنما توکاشی ایودھیا اور متھورا کی مساجد ہمارے حوالے کرنے کو تیار ہیں مگر جہادی اس کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

مزیدخبریں