زمین میں پانی کے ذخائر میں تیزی سے کمی، کماد، چاول کی فصل اگانا مشکل ہوجائیگا

پاکپتن (رائٹرز) حکام کے مطابق زیر زمین پانی کے ذخائر میں تیزی سے کمی کے باعث پاکستان میں فوڈ سکیورٹی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ حالیہ ایک تحقیق کے مطابق پنجاب اور خیبر پی کے زیر زمین پانی کی سپلائی میں 6 سے 21 انچ سالانہ کمی ہوگئی ہے۔ یہ بات واپڈا اور انٹرنیشنل واٹر لاگنگ اینڈ سیلائیلنس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی تحقیق کے بعد سامنے آئی ہے۔ اس ادارے کے ڈائریکٹر محمد سعید نے بتایا کہ پنجاب میں 42 فیصد اراضی کنویں کے پانی اور ٹیوب ویلوں سے سیراب ہوتی ہے، زیادہ مقدار میں پانی پمپنگ سے زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے کم ہورہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو آنے والے برسوں میں کسان گنا اور چاول کی فصلیں کاشت نہیں کرسکیں گے۔ مقامی کاشتکار مصطفی نے بتایا کہ پانچ چھ سال میں اس علاقے میں زیر زمین پانی کی سطح 15 سے 20 فٹ نیچے چلی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...