لاہور(کامرس رپورٹر) پولٹری فیڈ کے مختلف مراحل پر مجموعی طور پر پچیس فیصد ٹیکس لگاکر انڈہ اور مرغی کا گوشت غریب اور عام آدمی کی قوت خرید سے باہر کیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار فوری طور پر نوٹس لیں اور پولٹری فیڈ پر عائد کردہ بے تحاشا ٹیکس ختم کرائیں ۔ پولٹری انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کے دوران پولٹری ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر مصطفی کمال نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں بیوروکریسی نے پولٹری فیڈ پر پچیس فیصد ٹیکس عائد کرکے شعوری یا لاشعوری طور پر سرمایہ کاری کو روکنے کی کوشش کی ہے۔ پولٹری کو مہنگا کرکے بجٹ سازی کے عمل میں شریک بیوروکریسی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشوں کو بھی ثبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے۔