لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) ماڈل ٹائون فٹبال کلب نے فیئر پلے فرینڈ شپ فٹبال کپ 2015ء جیت لیا۔ ایونٹ کے فائنل میں ماڈل ٹائون فٹبال کلب نے ندیم فٹبال کلب کو صفر کے مقابلے دو گول سے شکست دی اور فیئر پلے فرینڈ شپ فٹبال کپ 2015ء کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ماڈل ٹائون فٹبال کلب کی طرف سے ندیم اشرف اور احمد فہیم نے ایک ایک گول سکور کیا۔ مہمان خصوصی ڈی ایف اے اور ایم ٹی ایم اے کے صدر میاں رضوان علی نے انعامات تقسیم کئے۔