لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی نے متوازی تنظیم بنانے پر پنجاب فٹبال کانگرس کے 20 سابق ممبران پر تاحیات پابندی عائد کر دی ہے۔ جن سابق کانگرس ممبران پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں ایم اشرف خان، ندیم احمد، حاجی میاں ایم اشرف، چوہدری اظہر احمد، جاوید غنی، عرفان مقصود ملک، انیس احمد خان لودھی، ملک طارق رشید، ایم شفیق احمد نوید، محمود مصطفٰی، چوہدری رشید، رانا ضیاء الرحمان، رانا اکرام مبارک، ارشد خان لودھی، محمود خالد چوہدری، ایم اخلاق، فقیر محمد، ایم نعیم، صفدر شہزاد اور فلک شیر بابر شامل ہیں۔ پابندی کے شکار افراد ملک بھر میں فٹبال کی کسی بھی قسم کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔