پیرس (صاحبزادہ عتیق) پیرس ادبی فورم کے زیرِاہتمام پہلے عالمی مشاعرے اور سمن شاہ کے دوسرے شعری مجموعہ ہمیشہ تم کو چاہیں گے کی رسمِ پذیرائی پیرس میں ہوئی، کامیاب عالمی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ صدارت شاعر جمشید مسرور نے کی ، نظامت کے فرائض سپین سے آئے ہوئے ریڈیو پاکسالونا کے ڈائریکٹر حافظ احمد نے ادا کئے‘ آغاز قاری طاہر عباس نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ،نعت ستار ملک نے پیش کی ۔