مودی کےپاکستان کو توڑنے کے بیان پر حکمرانوں کا معذرت خواہانہ رویہ قوم کے زخموں پر نمک پاشی ہے:سراج الحق

سینیٹر سراج الحق نے مودی کے بیان پر حکومت کی جانب سے موثر جواب نہ دینے پر کڑی تنقید کی ہےامری جماعت اسلامی کا کہنا ہےکہ نریندرمودی کا پاکستان کو توڑنے کیلئے فوج کے استعمال کا اعتراف کھلی جارحیت ہے،مودی کے بیان پر حکمرانوں کا معذرت خواہانہ رویہ قوم کے زخموں پر نمک پاشی ہے،سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے والے حکمران اب قوم کے کٹہرے میں ہیں،بھارت سے پیار اور بیوپار کی نہیں شیر کی دھاڑمیں بات کرنی چاہئے ۔ سراج الحق نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کی تو قوم اس کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دے گی ۔

ای پیپر دی نیشن