چیئرمین رضا ربانی کی سربراہی میں سینیٹ کے اجلاس کے دوران قائد ایوان راجا ظفر الحق نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی،جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا،قراداد کے متن میں کہا گیا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا بیان پاکستان کی سلامتی پرحملہ ہے،پاک فوج دہشت گردی کےخلاف جنگ لڑرہی ہے لیکن مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیےتیار ہے، ادھر قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے بھارتی بیانات کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا ، قرارداد میں کہا گیا کہ بھارتی وزیراعظم کا بنگلا دیش میں بیان پاکستان سے اظہار نفرت ہے ، اقوام متحدہ بھارت کے نفرت انگیز بیانات کا نوٹس لے ، اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی رہنماؤں کےبیانات افسوسناک ہیں،بھارتی وزیرنےپاکستان توڑنےکابیان دیاہے، بھارتی وزیراعظم نےعالمی سطح پرپاکستان کوتوڑنےکااعتراف کیاہے،پاکستان میں ہونےوالی دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے،، انہوں نے کہا کہ پاکستان لمبےعرصےسےخطےمیں امن کیلئےکام کررہاہے،، پوری دنیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتی ہے-