لاہور(نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز محمد یوسف نے دورہ انگلینڈ کے لیے احمد شہزاد اور عمراکمل کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اس کو ٹیم کے لیے نیک شگون قرار دے دیا۔ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ میں انضمام الحق کے سلیکشن طریقہ کار سے متفق ہو۔ ڈسپلن کے مسائل اس سے قبل بھی تھے، 2015 میں وقاریونس نے شکایت کی تھی جس پر نوٹس نہیں لیا گیا۔یوسف کا ماننا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو اس وقت تک ٹیم میں شامل نہیں کرنا چاہیے جب تک یہ ایک یا دو فرسٹ کلاس سیزن میں بہترین کارکردگی نہیں دکھاتے۔ سلیکٹرز نے اگر ایک دفعہ اتنا بڑا فیصلہ کیا ہے تو اس پر قائم رہیں اور دوسرے کھلاڑیوں کے لیے مثال بنائیں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو ڈسپلن کے مسائل مزید گھمبیر ہوں گے۔