پاکستان جلد سکواش میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر لے گا: جان شیر خان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سکواش کے عظیم سابق سٹار جان شیر خان کا کہنا ہے کہ ملک میں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان اس کھیل میں اپنی کھوئی ہوئی عظمت کو دوبارہ حاصل کرے گا۔ یہ خوش آئند بات ہے کہ اس وقت ہماری اکیڈمیز میں بڑی تعداد میں اچھے لڑکے موجود ہیں، جس طرح وہ سکواش پراپنی دلچسپی دکھا رہے ہیں اور تربیت کے حصول میں مصروف ہیں، یقین ہے کہ اگلے دو سے تین سال میں سکواش میں اپنا مقام دوبارہ حاصل کر لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں کے لیے فٹنس بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے۔میں مستقل یہ کہتا آرہا ہوں کی صلاحیتوں کے اعتبار سے ہمارے کھلاڑی اسکواش کھیلنے والے دیگر ملکوں کے کھلاڑیوں سے بہت آگے ہیں لیکن جب فٹنس کی بات آتی ہے وہ پیچھے چلے جاتے ہیں۔ملک میں اسکواش کی بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ' پی ایس ایف کے صدر ائر چیف مارشل سہیل امان نے اس حوالے سے فیصلے کیے ہیں جس سے ہماری اسکواش کو نئی سمت ملے گی۔ پاکستان کے کھلاڑیوں کو عالمی طرز کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔سکواش کھیلنے کے خواہشمند کھلاڑیوں کے لیے مختلف شہروں میں اکیڈمیز بنائی گئی ہیں جبکہ میں خود پشاور میں پاکستان ائر فورس اکیڈمی کی معاونت کررہا ہوں جہاں مختلف عمروں کے 32 کھلاڑیوں کے گروپس کو تربیت دی جارہی ہے۔میں نے نوجوانوں کو کھیلتے دیکھا ہے ان کے کھیلنے کا انداز متاثر کن ہے اور میں انھیں باور کروارہا ہوں کہ وہ اپنے کھیل کو بہتر کرنے کے لیے سخت محنت کے ساتھ ساتھ فٹنس کو بھی بہتر کریں، یہ وہ چیز ہے جو ہمیں اسکواش میں اپنی عظمت دوبارہ دلائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...