محمد علی جیسی خود اعتمادی نہیں دیکھی، لوگ مقابلہ دیکھنے کھنچے چلے آتے تھے: عامر خان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ محمد علی میں ناقابل شکست ہونے کی خود اعتمادی انھوں نے آج تک کسی دوسرے باکسر میں نہیں دیکھی۔ وہ محمد علی ہی تھے جن کی باکسنگ رنگ میں آمد اور پے در پے فتوحات سے یہ کھیل بے انتہا مقبول ہوا۔ انھیں زندگی میں دو بار محمد علی ملنے کا شرف حاصل ہوا اور انھیں قریب سے دیکھنے نے ان کے اعتماد میں بیحد اضافہ کیا۔ان کے بقول محمد علی کی شخصیت اور کرشمہ ایسا تھا کہ لوگ ان کی طرف کھنچے چلے آتے تھے۔ محمد علی کی زندگی کے کئی پہلو ہیں، جہاں تک ان کی باکسنگ کا تعلق ہے تو انھوں نے اپنے کریئر بہت سی ناممکن فتوحات حاصل کیں۔’وہ جب سونی لسٹن سے مدمقابل تھے تو انھیں کوئی گھاس تک نہیں ڈال رہا تھا۔ یہی توقع کی جا رہی تھی کہ لسٹن محمد علی کو باکسنگ رنگ میں تباہ کر دیں گے۔ لیکن انھوں نے لسٹن کو ہرا کر سب کو حیران کر دیا۔ محمد علی کی نسل پرستی کے خلاف خیالات پر ان کے بچپن اور لڑکپن کے اثرات دیکھے جا سکتے ہیں لیکن جیسے جیسے محمد علی عالمی افق پر چھاتے رہے ویسے ویسے ان کے خیالات میں تبدیلی آتی رہی۔محمد علی نے نسل پرستی پر جو 25 سال قبل کہا تھا ان کے خیالات کی ایک سطر نکال کر اس پر بحث کرنا محمد علی سے ناانصافی ہے۔عبدالمجید قمبرانی نے کہا کہ محمد علی نے دو بار پاکستان کا دورہ کیا تھا اور دونوں مرتبہ پاکستانی باکسروں اور کوچوں کو ان سے ملنے کا موقع ملا جسے وہ اپنی زندگی کا یادگار لمحہ سمجھتے ہیں۔عبدالمجید قمبرانی نے 15 سالہ باکسر کی حیثیت سے 1989 کے سیف گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا اور وہ اس بات کو اپنی خوش نصیبی سمجھتے ہیں کہ انھیں یہ گولڈ میڈل محمد علی نے پہنایا تھا۔یونس قمبرانی طویل عرصے سے کوچنگ سے وابستہ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ محمد علی کو صرف باکسر کہہ دینا کافی نہیں ہے۔ درحقیقت وہ فائٹ سے پہلے ہی فائٹ جیت لیا کرتے تھے۔علی بخش ایشین باکسنگ چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ باکسر ہیں انکاکہنا ہے کہ محمد علی نے باکسنگ کو نیا اسلوب دیا۔نوجوان خاتون باکسر انعم قمبرانی بھی اپنے بڑوں کی طرح محمد علی کی مداح ہیں لیکن وہ محمد علی کی بیٹی لیلیٰ علی سے بے حد متاثر ہیں۔میں نے محمد علی اور لیلیٰ علی دونوں کی فائٹس دیکھی ہیں اور ان سے سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں ۔میری خواہش ہے کہ میں لیلیٰ علی کے ساتھ فائٹ کروں ان سے ملوں اور ان سے کہوں کہ مجھے یہ بتائیں کہ میں اپنی باکسنگ میں کیسے بہتری لا سکتی ہوں۔

ای پیپر دی نیشن