فرانس نے یورو چیمپئن شپ مظاہروں سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

پیرس (سپورٹس ڈیسک) فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے خبردار کیا ہے کہ یورو فٹبال چیمپئن شپ 2016ء کو احتجاجی مظاہروں کے ذریعے متاثر کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔خیال رہے کہ فرانس میں اس وقت ملازمین ملازمت کے قوانین میں اصلاحات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ رواں ہفتے پیرس اور کئی دیگر شہروں میں شائقینِ فٹبال کی آمد پر ان کا استقبال کوڑے کے ڈھیروں کے ساتھ کیا گیا کیونکہ ٹریڈ یونینوں نے کوڑا جلائے جانے والی جگہ بند کر رکھی تھی۔صدر اولاند کا کہنا ہے کہ بغیر کسی حادثے کے اس ٹورنامنٹ کے آغاز کی یقین دہانی کروانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ میں ہر کسی سے احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتا ہوں، کیونکہ اگر ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرتی ہے، جو وہ کرے گی، تو پھر وہ تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...