اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے سینئر جنرل منیجر کی برطرفی کا حکم معطل کر کے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17جون کو جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے سینئر جنرل منیجر مسعود عالم نیازی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے منیر پراچہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے سینئر جنرل منیجر کی برطرفی کا حکم معطل
Jun 11, 2016