سعودی عرب : دہشت گردی کے الزام میں29 پاکستانیوں سمیت 823غیر ملکی گرفتار

ریاض (این این آئی) سعودی عرب میں 29 پاکستانیوں، 19 بھارتیوں اور 8 امریکیوں سمیت 823 مشتبہ افراد کو دہشتگردی کے الزامات میں گرفتار کر لیا ہے۔ مشتبہ افراد میں تین یورپی باشندے ،دو انڈونیشیائی،چھ فلپائنی اور 18افریقی جن کا تعلق ایتھوپیا،ایریٹیریااور نائیجیریا سے ہے بھی شامل ہیں۔غیر ملکیوں کے علاوہ 4ہزار 409سعودی شہری بھی ان الزامات کے تحت جیلوں میں ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق غیر ملکیوں میں سے چند ایک کو ان الزامات میں سزا ہوچکی ہے ٗ بیشتر مشتبہ افراد سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصورالترکی نے ریاض سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے واشنگٹن میں موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعود ی حکومت نے ایسے 117بینک اکائونٹس بھی بند کیئے ہیں جن کے ذریعے دہشت گرد گروپوں کو مالی معاونت کی جاتی تھی۔
گرفتار

ای پیپر دی نیشن