ملتان (لیڈی رپورٹر) ضلعی چیئرمین زکٰوة و عشر کمیٹی میاں عامر سعید انصاری نے سالانہ فنڈ کی چوتھی اور آخری قسط 17 لاکھ17 ہزار875 روپے دینی مدارس اور 17 لاکھ19 ہزار روپے کالجز کے لئے جاری کر دیئے ہیں اور اس سلسلے میں میاں عامر سعید انصاری نے کہا ہے کہ مستحقین کی امداد کے لئے ان سے جہاں تک ممکن ہو سکتا ہے وہ اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔