اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد عدنان احمد کی عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے فوج کے خلاف بے بنےاد الزامات اور توہین آمیز تقریر پر مقدمہ کے اندراج کے لیئے دائر پٹیشن کی ابتدائی سماعت ہوئی۔ عدالت نے متعلقہ پولیس کو نوٹس جاری کردےا ہے جبکہ معاملے پرتھانہ سیکریٹریٹ پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 جو ن تک ملتوی کردی ہے۔ 22-A کی درخواست شہری محمد فصیح اللہ خان نے ایڈووکیٹ محمد اسرار کے توسط سے دائر کی ہے ۔ درخواست میں انہوں نے موقف اختےا رکےا ہے کہ دو ڈھائی ماہ قبل ان کے والد میجر ریٹائرڈ عصمت اللہ خان نے آئی جی، ایس ایس پی ، تھانہ سیکریٹریٹ کو متعدد بار معاملے سے متعلق مقدمہ کے اندراج کے لیئے درخواست دی مگر شنوائی نہ ہوئی ۔ درخواست میں انہوں نے موقف اختےار کےاہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں اسلام آباد کے مقامی ہوٹل سرینا میں 15جون 2015ءکو سےاسی تقریر کی جس میں انہوں نے سابق جنرل راحیل شریف ، دیگر جنرلز، آرمی پرسنگین الزامات لگائے اور توہین آمیز الفاظ کا استعمال کےا۔
زرداری/ درخواست