وزیراعظم بیٹے کی تصویر دیکھ کر روپڑے تو ہمارا حساب کون دے گا: ڈاکٹر عاصم

کراچی(وقائع نگار) سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنے بیٹے کی ایک تصویر پر رو پڑے تو ہمارا حساب کون دے گا۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ جو سلوک ان کے ساتھ ہوا وہ حسین نواز کے ساتھ نہیں ہوا پھر بھی وزیراعظم اپنے بیٹے کی ایک تصویر دیکھ کر روپڑے میری جے آئی ٹی 3 مہینے ہوتی رہی لیکن ہم نے کسی ادارے کے خلاف شکایت نہیں کی۔ ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں پاک فوج کی توہین برداست نہیں کریں گے۔ میری جماعت عدلیہ‘بیورو کریسی اور فوج کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔
ڈاکٹر عاصم

ای پیپر دی نیشن