پنجاب کلین سٹیز روڈمیپ پروگرام کا پہلے مرحلے میں 7 شہروں سے آغاز

لاہور (پ ر) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ پنجاب کلین سٹیز روڈمیپ پروگرام کا پہلے مرحلے میں 7 شہروں سے آغاز کیا گیا ہے اور شہروں کے ساتھ دیہی علاقوں کو صاف ستھرا بنانے کا پروگرام بھی مرتب کیا گیا ہے۔ دیہی علاقوں کی صفائی کیلئے بجٹ میں 15 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے ذریعے کلین سٹیز پروگرام پر عمل کیا جا رہا ہے جس سے ان شہروں میں صفائی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، تاہم ابھی اس حوالے سے بہت کچھ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہروں کو صاف ستھرا بنانے میں میئرز صاحبان کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ عوام نے انہیں منتخب کیا ہے اور عوام کو خدمات فراہم کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے، عوام کو صفائی کے بارے میں آگاہی دینے کیلئے بھرپو رمہم چلائی جائے۔ صفائی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے لوگوں کو بھی اس پروگرام میں شامل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ فل سائٹس ڈویلپ کرنا بھی ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...