کرپشن الزامات :برازیل کی عدالت کا صدر کو فارغ کرنے سے انکار

Jun 11, 2017

برازیلیا(آن لائن)برازیل کی عدالت نے صدر مائیکل تیمر کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کردیا۔برازیل کے صدر مائیکل تیمر پر 2014 کی انتخابی مہم کے دوران کرپشن کا پیسا استعمال کرنے کے الزامات ہیں جس کے خلاف ان پر مقدمہ چلایا گیا۔سپریم کورٹ کے سات رکنی الیکٹورل ٹربیونل نے مقدمے کا فیصلہ صدر تیمر کے حق میں دیا ہے۔ چار ججوں نے صدر کو برطرف اور انہیں عہدے سے نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا جبکہ تین نے حمایت کی۔ٹربیونل کے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عوام چاہیں بھی تو الزامات پر صدر کو تبدیل نہیں کرسکتے۔صدر تیمر کے خلاف الیکٹورل ٹربیونل میں چلنے والا مقدمہ تو ختم ہوگیا تاہم ان کے خلاف فیڈرل پراسیکیوشن کی جانب سے علیحدہ تحقیقات بھی جاری ہے۔

مزیدخبریں