بیجنگ(صباح نیوز)چین کے ایک روزنامہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کیلئے پاکستان اوربھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پائی جانے والی کشیدگی کو سب سے بڑاچیلنج قرار دیا ہے۔ گلوبل ٹائمز نے اپنے اداریہ میں تحریر کرتے ہوئے آرگنائزیشن میں پاکستان اور بھارت کی شمولیت کو ایک اچھا فیصلہ قرار د یتے ہوئے کہا اس سے ایس سی او کے سیاسی قد میں اضافہ ہوگا اور اس میں مزید تنوع پیدا ہوگا تاہم ان دونوں ملکوں کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پائی جانے والی کشیدگی تنظیم کے لیے ایک بڑ ا چیلنج ہے۔