ٹرمپ کے بیٹے ایرک نے عطیات کی رقم کاروبار میں لگا دی: امریکی جریدہ

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی صدر ٹرمپ کے بیٹے ایرک پر عطیات کی رقم والد کے کاروبار میں لگانے کے حوالے سے امریکی جریدے نے رپورٹ شائع کر دی۔امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ایرک نے چیریٹی گولف ٹورنامنٹس کے12لاکھ ڈالر کاروبار میں لگائے اور انھوں نے ٹورنامنٹ کے لیے ٹرمپ آرگنائزیشن کے گولف کورس استعمال کئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرک نے ڈونرز سے کہا تھا کہ گولف کورس اور دیگر اثاثے مفت فراہم کیے گئے ہیں۔ ایرک نے یہ بھی کہا تھا کہ رقم کینسر میں مبتلا بچوں کے علاج پر خرچ کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...