حکومت مدت پوری کریگی، نہال ہاشمی کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں: ایاز صادق

لاہور( نوائے وقت رپورٹ+این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی حکومت جانے کی باتیں کافی عرصہ سے سن رہا ہوں۔ اللہ نے چاہا تو 5سال ضرور پورے کریں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 15جون کو ہوگا۔ اجلاس میں قطر اور سعودی عرب تنازعہ پر بھی بات ہو گی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے خود کو عدالتوں کے سامنے پیش کیا۔ نہال ہاشمی کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ نہال ہاشمی کے خلاف پارٹی نے جو کارروائی کرنی تھی کر دی۔ ایک سوال پر کہا کہ ملک نور اعوان جانیں اور شیخ رشید جانیں یہ دونوں کا آپسی معاملہ ہے، ہمیں بڑی بڑی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔ میرے دوست پہلے دن سے پیش گوئی کر رہے ہیں حکومت جا رہی ہے ایک سوال پر کہا کہ یہ چینی شہریوں کی حفاظت کریں گے ۔ سردار ایاز صادق نے کہاکہ یہ بات درست ہے کہ سیاستدانوں میں سیاسی نظام کے حوالے سے بے یقینی پائی جاتی ہے اورجو لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ نہیں جیت سکتے وہ پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ سب کچھ ختم ہونے والا ہے۔ انہوںنے کہاکہ شیخ رشید طوطا فال نکالتے ہیں جبکہ 2002سے ان کی سیاسی نظام کو لپیٹنے اور قومی اسمبلی کو گھر جانے کی پیش گوئیاں سن رہا ہوں۔ اگر مسلم لیگ (ن )نے عدلیہ پر حملہ کرنا ہوتا تو جے آئی ٹی میں پیش کیوں ہوتے۔ انہوںنے کہاکہ جو چاہتے ہیں کہ سی پیک کے منصوبے نہ آئیں وہ چاہتے ہیں حکومت جلد چلی جائے۔انہوںنے کہاکہ جمشید دستی کے جلد پروڈکشن آرڈر جاری کردوں گا، میں یہ نہیں کہوں گا کہ عمران خان نے ڈرائی کلین کی دکان کھول لی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...