22 لاکھ کی گاڑی دی، شیخ رشید قسم اٹھائیں رقم چھوڑدوں گا، نور اعوان

Jun 11, 2017

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ(ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا ہے شیخ رشید طاقتور میں کمزور ہوں،وہ قسم کھا کر کہیں پیسے نہیں دینے تو چھوڑ دوں گا۔میں نے شیخ رشید کو بائیس لاکھ کی گاڑی دی تھی 2 لاکھ شپمنٹ کے دیئے مگر افسوس ہے شیخ رشید نے قومی اسمبلی میں شور شرابہ کیا، خورشید شاہ صاحب بھی شیخ رشید کے ساتھی بن رہے ہیں، اس نے پارلیمنٹ میں میری تصویریں دکھائیں، میں اوور سیز پاکستانی ہوں مجھ پر 25 ڈی اور506 کا مقدمہ بنایا گیا کہتے ہیں یہ معاملہ پری پلان تھا 2 سال پہلے میں نے جو رپورٹ کرائی کیا وہ بھی پری پلان تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ملک نوراعون نے کہا میں مسلم لیگ(ن) جاپان کا صدر ہوں۔ پریس کانفرنس اس لیے کررہا ہوں کہ انصاف چاہیے۔ میں 1998سے شیخ رشید سے اپنے پیسے مانگ رہا ہوں۔شیخ رشید کو کئی مرتبہ خطوط لکھے ۔ افسوس ہے کہ اسمبلی میں شیخ رشید نے شور شرابہ کیا۔ شیخ رشید نے میرے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ انہوں نے کہا 8 جون کو اجلاس دیکھنے اسمبلی گیا تھا۔ اسمبلی میں شیخ رشید صاحب کو دیکھا تو سوچا آج بات کرلوں۔شیخ رشید کوسلام کیا۔ انہوں نے پہچان کر جواب دیا۔ خورشید شاہ نے پارلیمنٹ میں میری تصویر دکھائیں۔میں مسلم لیگ (ن) کاورکر ہوں۔ خورشید شاہ مجھے اور شیخ صاحب کو بلاکر انصاف کریں، میں اوور سیز پاکستانی ہوں۔ مجھ پر 25 ڈی اور 506کا مقدمہ لگایا گیا ہے۔کہتے ہیں میں گلو بٹ ہوں ۔

مزیدخبریں