زرداری نے 2015ء میں فوج کے خلاف توہین آمیز تقریر کی‘ مقدمہ درج کیا جائے: شہری‘ پولیس کو نوٹس جاری

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد عدنان احمد کی عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے فوج کے خلاف بے بنیاد الزامات اور توہین آمیز تقریر پر مقدمہ کے اندراج کے لئے دائر پٹیشن کی ابتدائی سماعت ہوئی۔ عدالت نے متعلقہ پولیس کو نوٹس جاری کردیا ہے جبکہ معاملے پرتھانہ سیکرٹریٹ پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 جو ن تک ملتوی کردی ہے۔ 22-A کی درخواست شہری محمد فصیح اللہ خان نے ایڈووکیٹ محمد اسرار کے توسط سے دائر کی ہے ۔ انہوں نے موقف اختیا رکیا ہے کہ دو ڈھائی ماہ قبل ان کے والد میجر ریٹائرڈ عصمت اللہ خان نے آئی جی، ایس ایس پی ، تھانہ سیکریٹریٹ کو متعدد بار معاملے سے متعلق مقدمہ کے اندراج کے لیئے درخواست دی مگر شنوائی نہ ہوئی ۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں 15جون 2015ء کو سیاسی تقریر کی جس میں انہوں نے سابق جنرل راحیل شریف ، دیگر جنرلز، آرمی پرسنگین الزامات لگائے اور توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیا۔

ای پیپر دی نیشن