اسلام آباد (مسعود ماجد سید / نامہ نگار) کراچی پورٹ ٹرسٹ میں متعدد سزا یافتہ افسروں کو اعلیٰ عہدوں پر ترقی دیدی گئی ہے۔ ترقی پانے والوں میں بشیر احمد چانڈیو‘ ڈپٹی منیجر سٹورز اشفاق احمد کو سزا یافتہ ہونے کے باوجود ترقی دے دی گئی۔ دیگر سزا یافتہ افسروں میں ڈاکٹر محمد خان‘ خادم حسین سولنگی‘ عتیق میمن‘ ارباب انس‘ صدیق سمو اور سلطان احمد جلیانی شامل ہیں۔ اس سلسلے میں جب کے پی ٹی کے منیجر پبلک ریلیشنز شفیق آفریدی سے مؤقف جانا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس میں سے دو تین افسران ریٹائر ہوچکے ہیں۔ ہمارے ہاں ترقیاں باقاعدہ ایک نظام کے تحت دی جاتی ہیں۔ سزا یافتہ کو ترقی دینا دور کی بات ایسے افسران کی چھٹی کرادی جاتی ہے۔