میڈیا کوآرڈینیٹرز سٹاف کے پیشہ وارانہ فرائض کوچیک کریں: ڈی جی ریسکیو

Jun 11, 2017

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس کے تمام اضلاع کے میڈیاکوارڈی نیٹرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نکھارلانے کےلئے دوروزہ ریفریشر ٹریننگ ورکشاپ کی اختتامی تقریب گذشتہ روز منیجرٹریننگ سنٹر، ا یمرجنسی سروسزاکیڈمی میں ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر تھے۔ اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد سروس کے آڈیو ویڈیو کیمرہ مین کوحادثات کی روپورٹنگ اینڈ مانیٹرنگ، ایونٹ مینجمنٹ، ایمرجنسی سٹاف کے ٹرن آﺅٹ گیئر اور پیشہ ورانہ فرائض کی مانیٹرنگ اور میڈیا نمائندگان سے ایمرجنسی آپریشنز سائٹ پر بہتر اور مثبت انداز میں تعاون (liaison)کرنا سکھانا تھا۔ ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیرنے ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ میڈیا کوارڈینیٹرز سروس کی آنکھ اور کان ہیں جو کہ ایمرجنسی آپریشنز کی موثر مانیٹرنگ ،سروس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے سٹاف کے پیشہ ورانہ فرائض اور ان کے ٹرن آﺅٹ گیئر کو چیک کریں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ سروس ، میڈیا اور پبلک کے مابین باہمی ربط قائم کرکے سوسائٹی کے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر حادثات کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزیدخبریں