سیالکوٹ: نامعلوم افراد نے زیادتی کے بعد گلا دبا کر 2 بچوں کو قتل کردیا

سیالکوٹ+ سمبڑیال +نامہ نگاران) تھانہ سمبڑیال کے گاؤں ساہووالہ میں نامعلوم ملزمان نے زیادتی کے بعد دو بچوں کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ قتل کے بعد نعشیں کھیت میں پھینک دیں۔ دو روز قبل ساہووالہ رہائشی ارشد علی کا 6 سالہ بیٹا علی حمزہ اور فاروق حیدر کا بیٹا 7 سالہ ذیشان حیدر جمعہ کے روز صبح گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئے تھے اور انکا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ بچے نہر کی طرف جاتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔ ہفتہ کے روز دوپہرکو اسی گاؤںکے رہائشی چارہ کاٹ رہا تھا کہ اس نے کھیت میں دونوں کمسن بچوں کی نعشیں دیکھ کر پولیس اور گاؤں والوں کو اطلاع دی۔ ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال سیف اللہ ورک نے پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر نعشوں کو قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی ۔ بچوں کی نعشیں ملنے پر دونوں کے گھروں اور علاقہ میں کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔ پولیس کا کہنا کہ بظاہر دونوں بچوں کے ساتھ زیادتی کے بعد ملزمان نے گلا دبا کر بچوں کو قتل کرنے کے بعد ان کے چہروں پر انکی قمیضوں سے لپیٹ کر کھیت میں پھینکا ہے۔ اطلاع ملنے پر ڈی پی او سیالکوٹ ڈاکٹر عابد خان نے موقع پر پہنچ کر تفصیلات حاصل کیں۔ بتایا کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائیگا ۔ چیئرپرسن ضلع کونسل حنا ارشد وڑائچ نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کرکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ ملزم جلد گرفتار ہونگے اور انہیں عبرت ناک سزا ملے گی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...