پی آئی اے طیارے کی نشستوں سے لال بیگ نکل آئے

کراچی (آن لائن) پاکستان ایئرلائنز ک پرواز کی نشستوں سے لال بیگ نکل آئے ۔ مسافروں کی چیخیں نکل گئیں ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پی آئی اے کی کراچی سے سکھر جانے والی پرواز کی نشستوںسے لال بیگ نکل آئے جس سے مسافروں بالخصوص خواتین کی چیخیں نکل گئیں اور انہیں سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا تاہم مسافروں کی شکایت پر جہاز کے عملے نے سیٹیں تبدیل کردیں۔

ای پیپر دی نیشن