راولپنڈی :بے نظیر قتل کیس‘ استغاثہ کے گواہ اشفاق پر دوبارہ جرح کی درخواست

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج اصغر خان نے سانحہ لیاقت باغ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت وکیل صفائی ملک جواد خالد کی استغاثہ کے گواہ اشفاق پر دوبارہ جرح کرنے کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کی بحث کے لئے 18 جون پر ملتوی کردی۔ یہ بحث ملک جواد خالد کی عمرہ پر روانگی کی وجہ سے نہ ہو سکی۔ ہفتہ کے روز مقدمے کی جیل ٹرائل کے دوران ضمانت پر رہا، پولیس افسران سعود عزیز‘ خرم شہزاد کے علاوہ پانچ ملزمان اعتزاز شاہ‘ رفاقت‘ حسنین گل‘ عبدالرشید اور شیر زمان عدالت میں حاضر تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...