اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن،سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی64ویں سالگرہ21جون کو منائی جائے گی۔ سالگرہ تقریبات کے سلسلے میں جنوبی پنجاب کے شہروں ملتان،ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ ،خانیوال،جہانیاں ،میاں چنوںسمیت ملک بھر کے صوبائی ہیڈ کوارٹرز ،ڈویژنل اور ضلعی دفاتر کے ساتھ ساتھ تحصیل اور قصبات کی سطح پر بھی پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ تقریبات منعقد ہوں گی کیک کاٹے جائیں گے بلڈ کیمپ بھی لگائے جائیں گے جہاں پیپلز پارٹی کے رہنما،کارکن،عوامی نمائندے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد خون کے عطیات دیں گے جبکہ قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
بینظیربھٹو کی 64ویں سالگرہ 21جون کو منائی جائے گی
Jun 11, 2017