چوہدری محمد نواز کی سےاسی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، چوہدری نثار

راولپنڈی (نےوز رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہفتہ کو ٹینچ بھاٹہ راولپنڈی میں سابق ایم پی اے چوہدری ایاز کی رہائش گاہ پر ان کے والد چوہدری محمد نواز کی وفات پر غمزدہ اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پس ماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد، میئر راولپنڈی سردار محمد نسیم ، راجہ جہانداد خان، ممبر کینٹ بورڈ ارشد قریشی اور وزیر داخلہ کے معاونین خصوصی شیخ ساجد الرحمن اور شیخ محمد اسلم موجود تھے۔چوہدری نثار علی خان نے چوہدری ایاز سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا اور اُنکے والد مرحوم چوہدری محمد نواز کی سماجی اور سیاسی خدمات کو سراہا انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک وضع دار اور متحرک شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کے ساتھ اپنی وابستگی کے دوران عوامی فلاح وبہبود و علاقائی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ۔ انہوںنے کہاکہ ایک فعال رہنما کے طور پر ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ دیگر مسلم لیگی رہنماوں سردار محمد نسیم ، ملک ابرار،راجہ جہانداد نے بھی چوہدری ایاز سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی۔

ای پیپر دی نیشن