بیونس آئرس (نیٹ نیوز)ارجنٹینا کے دار الحکومت بیونس آئرس میں8 ویں سالانہ انٹرنیشنل موٹر شو کا آغاز ہوگیا ہے۔ مقامی کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس انٹرنیشنل موٹر شو میں دنیا بھر سے سینکڑوں گاڑی ساز کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔کار شو میں شریک کمپنیاں اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈل بھی نمائش کے لیے پیش کررہی ہیں۔